مظلوم کشمیریوں کی فریاد

463

برھان وانی خوبرو، شیردِل، شجاعت و بہادری کا پیکر، محبت ملت سے سرشار، کم عمر نوجوان جو حق کی راہ میں لڑتے لڑتے شہید ہوگیا اور دُنیا کو یہ پیغام دے گیا کہ حق کی خاطر کوشاں رہنا اور مظلوم کشمیریوں کا ایسے ساتھ دینا جیسے وہ تمہارا اپنا خون ہوں، دشمن کی یلغار سے گھبرانا مت وہ تو کھوکھلا ہے، صرف ہتھیار کے زور پر اپنی طاقت آزماتا ہے۔ لیکن ایک مومن نوجوان کا دِل اللہ کی محبت سے سرشار ہو تو اسے کسی ہتھیار یا ایٹمی طاقت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ماؤں کے لعل جو راہ حق میں شہید ہوئے جن کی شہادت کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی لیکن ان کی شہادت کا مقصد رائیگاں ہورہا ہے اور وہ رائیگاں کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ہماری نوجوان نسل ہے جو اسی دشمن ملک کی اندھا دھند تقلید اور پسندیدگی میں اس قدر آگے نکل گئی ہے کہ اسے ان مظلوم مسلمانوں کی آہ و بکا، ظلم و ستم کی داستانوں اور دل خراش واقعات بھی اثر نہیں کرتے، آج کے نوجوان میں جذبہ جہاد، محبت ملت، حق کی سربلندی کا احساس و جذبہ مر گیا ہے، ان کے ضمیر سو گئے ہیں۔ یہ نوجوان جو ہماری قوم کا سرمایہ ہیں اپنی جوانی اور جذبات دشمن ملک کی بے معنی لاحاصل تقلید میں ضائع کررہے ہیں۔ ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی روتی آنکھیں ان نوجوانوں کے اندر برھان وانی جیسا جذبہ دیکھنے کی منتظر ہیں کہ کب یہ نوجوان خواب غفلت سے جاگ جائیں اور کلمہ حق کا نعرہ بلند کرتے ہوئے دشمن پر یلغار کریں۔
غازیہ امین، فیصل آباد