محمود عباس ترکی پہنچ گئے‘ صدر اردوان سے ملاقات

198
انقرہ: تُرک صدر رجب طیب اردوان اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کا استقبال کر رہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی صدر محمودعباس ترکی کے 3 روزہ دورے پراتوار کی شام انقرہ پہنچے، جہاں انہوں نے صدر اِردوان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اگرچہ صدر محمود عباس کے دورہ ترکی کے دوران ملاقاتوں کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے پیر کے روز صدر طیب اِردوان سے ان کے محل میں ملاقات کی۔ خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق صدر محمود عباس کے دورہ ترکی کا مقصد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا۔ باہمی مشاورت اور فلسطین۔ ترکی دو طرفہ دلچسپی کے معاملات کے حل کے لیے بات چیت شامل ہیں۔



محمود عباس کے ہمراہ ترکی آنے والے دیگرحکام میں فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر عزام الاحمد، ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ، انٹیلی جنس چیف ماجد فرج، صدر کے مشیراور سفارت کار مجدی الخالدی شامل ہیں جب کہ ملاقاتوں میں ترکی میں فلسطینی سفیر فاید مصطفی بھی موجود تھے۔