امریکا میں نسلی تصادم شدت اختیار کرگیا

255
واشنگٹن: امریکا میں بڑھتے ہوئے سفید فاموں کے احساسِ برتری کے خلاف چارلٹس ول سے دارالحکومت کی جانب مارچ ہو رہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں نسلی تصادم شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ کیلیفورنیا میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ کی ریلی منسوخ کیے جانے کے باوجود ریلی کے مخالف مظاہرین سے سڑکیں بھر گئیں۔ اسی طرح سان فرانسسکو میں اس وقت کشیدہ صورت حال کشیدہ ہو گئی اور محدود پیمانے پر مظاہرین کے گروپس میں جھڑپیں بھی ہوئیں، جب بائیں بازو کے تقریباً 100 سے زیادہ مظاہرین کے گروپ نے دائیں بازو کے ایک چھوٹے گروپ کو اپنے گھیرے میں لے کر ان کے خلاف نعرے بازی اور پھر ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ سان فرانسسکو میں مظاہروں کا دوسرے دن پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کر لی۔ ایک اور جوابی مظاہرہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے میں یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرہ نہ کرنے کی اپیل کے باوجود ہوا۔



بعد میں مظاہرین کیمپس سے مارچ کرتے ہوئے پارک پہنچ گئے جہاں دوسرا گروپ مظاہرہ کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ ریاست ورجینا کے یونیورسٹی ٹاؤں شارلٹس ویل میں 12 اگست کو سفید فام بالادستی کے حامیوں کی ایک ریلی اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے بعد سے ملک بھر میں کشیدگی برقرار ہے۔