چین میں تودے گرنے سے32 افراد لاپتا‘ تلاش جاری

256
بیجنگ: چینی فوج تودے تلے د ب جانے والے شہریوں کو تلاش کر رہی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے گائیجو کے شہر بیجی کے ایک قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے 32 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔ ابھی تک 3 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملبے تلے سے 7 زخمیوں کو بھی نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ بیجی کی مقامی انتظامیہ کے مطابق امدادی کارکنوں کے ساتھ قریبی دیہات کے لوگ بھی تلاش کے عمل میں مصروف ہیں۔ چین کے سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق ایک پہاڑی کے بلند ترین حصے کے گرنے سے گاؤں کا وسیع علاقہ ملبے تلے دب کر رہ گیا۔ چین میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے ہیں۔