وفاقی محتسب کے مشیر کا کے پی ٹی آن لائن پنشن سسٹم کا معائنہ 

346
مشیر برائے وفاقی محتسب اعلیٰ حافظ احسان خان کے پی ٹی کے نئے متعارف کردہ آن لائن پنشن سسٹم کا معائنہ کررہے ہیں 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر برائے وفاقی محتسب اعلیٰ حافظ احسان خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے نئے متعارف کردہ آن لائن پنشن سسٹم کا معائنہ کیا۔ ان کا یہ دورہ حکومت کے حالیہ فیصلے کے پیش نظر تھا جس کے تحت پنشنرز کو پنشن کی جلد دستیابی کے لیے آن لائن سسٹم کے ذریعے ممکن بنانا ہے۔ کے پی ٹی گورنمنٹ کے ان چند اداروں میں سے ایک ہے جہاں آن لائن پنشن کی موصولی کا نظام کامیابی سے متعارف کرایا گیا جس سے کے پی ٹی کے تمام پنشنرز مستفید ہوئے ہیں۔انہوں نے کے پی ٹی کے پنشن ہال کا بھی دورہ کیا اور آن لائن سسٹم کا عملی نظارہ کیا ۔ اس موقع پر کے پی ٹی کے جنرل منیجر فنانس نظیر احمد سیہڑ نے انہیں تفصیلات فراہم کیں اور اس موقع پر ان کے ساتھ موجود کے پی ٹی کے چیف اکاؤنٹ آفیسر نے عملی کارکردگی کا معائنہ کرایا۔



مشیر برائے وفاقی محتسب حافظ احسان کو اس موقع پر جاری کردہ کے پی ٹی پنشن کارڈ کا بھی معائنہ کرایا اور اس موقع پر جنرل منیجر فنانس کے پی ٹی نظیر احمد سیہڑ نے انہیں بتایا کہ اس کارڈ کے اجراء کے بعد پنشن بک کے پی ٹی نے منسوخ کردی ہے۔ پہلے پنشنز کو پنشن بک کے ذریعے قطاروں میں لگ کر ملا کرتی تھی اور ان کو کے پی ٹی کے صدر دفتر آنا پڑتا تھا اور نئے جاری کردہ پنشن کارڈ سے اب گھر بیٹھے پنشنرز کو پنشن مل جاتی ہے اور آن لائن ٹرانسفر کے بذریعے وہ اپنی پنشن اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے اب با آسانی اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکال سکتے ہیں۔ اس موقع پر جنرل منیجر سیہڑ نے مزید بتایا کہ نئے سسٹم کے تحت اب کے پی ٹی اپنے ملازمین اور افسران کی پنشن ان کی ریٹائرمنٹ ہوتے ہی فوری طور پر شروع کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔



انہوں نے اس موقع پر مشیر برائے وفاقی محتسب کو گھوسٹ پنشنرز کو پنشن کی منسوخی کے بارے میں بھی بتایا ۔جو کہ نادراسے جانچ کے تحت ممکن بنانے کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی۔بعد ازاں، مشیر برائے وفاقی محتسب اعلیٰ حافظ احسان خان نے کے پی ٹی کے جنرل منیجر فنانس نظیر احمد سیہڑاور اکاؤنٹس ڈپا رٹمنٹ کے دیگر افسران کی کاوشوں کو سراہا اور پنشن سیل کے عملے کی کوششوں کوبھی سراہا۔