پاکستان اسٹاک مارکیٹ ‘100انڈیکس اکتالیس ہزار تین سو پوائنٹس کی نئی سطح پر بند

352
پاکستان اسٹاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 41500پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 41300پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بینکنگ ،اسٹیل،گیس اور موٹرز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41559.36پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل فروخت کی وجہ سے انڈیکس 41300پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔بدھ کے روز کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں 90.57پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 41233.08پوائنٹس سے کم ہو کر 41323.65پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 7.67پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21179.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29405پوائنٹس سے بڑھ کر 29562.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔



مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41 ارب93کروڑ71لاکھ18ہزار591روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب26ارب 48کروڑ87لاکھ 60ہزار 636 روپے سے بڑھ کر 86 کھرب68 ارب 42 کروڑ 58 لاکھ 79 ہزار 227 روپے ہو گیا ۔ بدھ کو 7 کروڑ روپے مالیت کے 13کروڑ20لاکھ 99ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کے روز 5کروڑ روپے مالیت 13کروڑ1لاکھ 46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے حصص کے سودے ہوئے جس میں سے 203کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،140میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 2کروڑ،ازگار ڈ نائن 1کروڑ89لاکھ ،بینک آف پنجاب 86لاکھ ،سوئی سدرن گیس 76لاکھ اور عائشہ اسٹیل مل 66 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔



قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے بھاؤمیں500روپے اور پاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں71.99روپے کا اضافہ جبکہ ماری پیٹرولیم کے بھاؤ میں 68.88روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 57.07روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔