لیڈز (جسارت نیوز) ویسٹ انڈین ٹیم کے بلے باز شے ہوپ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں مسلسل 2 سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، انہوں نے میزبان انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ ہوپ نے پہلی اننگز میں 147 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، ہوپ ایک ہی ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی ابتدائی2 سنچریاں جڑنے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے جبکہ دنیا کے 11 ویں کھلاڑی بھی بن گئے ، اس سے قبل لارنس رووے نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا۔