ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلا دیش کی تاریخی فتح

201
میرپور: آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد بنگلادیشی کھلاڑیوں کا وزیراعظم شیخ حسینہ اور بنگلادیشی بورڈ کے صدر ناظم الحسن کے ساتھ گروپ فوٹو

Parvez-Qaiserلگاتار 4 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد بلآخر بنگلا دیش نے آسڑیلیا کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرلی۔4 میں سے 3 کامیابیاں آسڑیلیا نے اننگ کے فرق سے حاصل کی تھیں۔بنگلا دیش نے میر پور، ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن عالمی نمبر4 کے خلاف 20 رنز سے جیت حاصل کی۔ اس وقت بنگلا دیش کا عالمی رینکنگ میں9واں نمبر ہے۔
بنگلا دیش کی یہ 101 ٹیسٹ میچوں میں10ویں فتح ہے اس کو76 میچوں میں شکست کا سامنا رہا جبکہ15 میچ برابر رہے ہیں۔ بنگلا دیش نے اپنا پہلا ٹیسٹ بھارت کے خلاف ڈھاکا میں نومبر2000 میں کھیلا تھا جس میں اسے 9 وکٹ سے ہار ملی تھی۔لگاتار5 میچ ہارنے کے بعداس نے زمبابوے کے خلاف نومبر2001 میں پہلا ٹیسٹ برابر کیا تھا۔35 ویں ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی جیت حاصل کی تھی۔



ا س نے چٹاگانگ میں جنوری2005 میں زمبابوے کو226 رنز سے شکست دی تھی۔ ا س سے قبل اس نے جو34 ٹیسٹ کھیلے تھے اس میں31 میں اسے ہار ملی اور3ٹیسٹ برابر رہے تھے،۔
بنگلا دیش نے سب سے زیادہ ٹسٹ زمبابوے کے خلاف جیتے ہیں۔ افریقی ٹیم کا خلاف اس نے14 میں سے5 ٹیسٹ جیتے ہیں ،6ٹیسٹ میں اسے ہار ملی جبکہ3 ٹیسٹ برابر رہے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف اس نے12 میں سے 2ٹیسٹ جیتے ،8 میں اسے ہار ملی جبکہ 2ٹیسٹ ڈرا رہے۔سری لنکا کے خلاف 18میں سے اسے ایک میں جیت ملی ہے ۔15 ٹیسٹ میچوں میں بنگلا دیش کو شکست ہوئی جبکہ 2ٹیسٹ برابر رہے۔انگلینڈ کے خلاف بنگلادیش نے 10 میں سے ایک ٹیسٹ جیتا ہے اور9 میں اسے ہار ملی۔



بھارت کے خلاف بنگلا دیش نے جو9ٹیسٹ کھیلے اس میں7 میں اسے ہار ملی اور 2ٹیسٹ ڈرا رہے۔پاکستان کے خلاف اسے 10 میں سے 9میں ہار ملی اور ایک ٹیسٹ برابر رہا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کو تمام 10ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی۔جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 10 میں سے8ٹیسٹ ہرائے اور 2 برابر کھیلے۔سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف سب سے زیادہ فتوحات سمیٹھیں۔ سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف جو18 ٹیسٹ کھیلے اس میں15 میں اسے جیت ملی ،ایک میں ہار2ٹیسٹ برابر رہے۔
بنگلا دیش نے اپنے گھر پر جو 54 ٹیسٹ کھیلے اس میں 6 میں اسے کامیابی ملی ،36 میں ہار ملی اور12 ٹیسٹ برابر رہے۔ غیر ممالک میں اس نے جو47 ٹیسٹ کھیلے اس میں 4 میں اسے کامیابی ملی ،40 میں ہار ملی اور3ٹیسٹ برابر رہے ۔ غیر ممالک میں اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2اور سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ایک ایک جیت اپنے نام کی۔