پولینڈ میں ریل گاڑیوں کیدرمیان تصادم‘ 28 مسافر زخمی

286
وارسا: پولینڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ میں ہونے والے ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے۔ پولینڈ کے محکمہ ریلوے کے ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس حادثے میں کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ حادثہ ملک کے ایک شمالی علاقے میں اس وقت رونما ہوا، جب ایک مسافر ٹرین اور کارگو ریل گاڑی آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔