بجلی اور پانی بحرن سے شہری پریشانی کا شکار ہیں‘ گوادر یکجہتی تحریک

342
گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پا ئیدار منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ بجلی اور پانی بحران سے شہر ی پر یشانی کا شکار ہیں۔ شہری مسا ئل کے حل کے لیے میڈیا کے تعاون کے متمنی ہوں گے۔ ان خیالات کااظہارگواد ر یکجہتی تحر یک اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے گوادر یکجہتی تحر یک کی جانب سے گوادر کے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عصرانہ سے کیا۔ گوادر یکجہتی تحر یک کے رہنما شر یف میانداد نے کہا کہ گوادر یکجہتی تحر یک ایک سماجی تنظیم ہے، تنظیم کے بنیادی اغراض و مقاصد میں شہری مسائل کا حل شامل ہے۔ اس وقت گوادر میں بنیادی سہو لیات کی فراہمی قابل رشک نہیں گوادر کی اہمیت کے پیش نظر یہاں پر لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں پانی، بحران تو جاری ہے لیکن بجلی کی فراہمی کا نظام بھی دگرگوں ہے، بجلی کے بحران کے باعث اہلیان گوادر سخت کوفت اور ذہنی مشکلات کا شکار ہیں بجائے گوادر میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں روز بروز بحران کی شدت بڑ ھتی جارہی ہے۔



عصرانہ میں شر یک جماعت اسلامی کے رہنما سعید احمد بلوچ نے کہا کہ ان کی جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما جو اس وقت عصرانہ میں شر یک ہیں۔ گوادر یکجہتی تحر یک کے مطالبات کی حمایت کر تے ہیں۔ جماعت اسلامی آ ل پارٹیز اتحاد میں بھی شامل تھی لیکن آ ل پارٹیز میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے کمزور کر دار کے باعث جماعت اسلامی نے آ ل پارٹیز سے مکمل علیحد گی اختیار کرتی ہے گوادر میں اس وقت جو مسائل ہیں اس کی بنیادی وجہ پا ئیدار منصوبہ بندی کا نہ ہونا ہے وسائل کے غلط استعمال کی وجہ سے شہریوں کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ پی پی پی کے نبی بخش با بر نے کہا کہ مجموعی طو ر پر یہاں کی سیاسی لیڈرشپ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجید ہ نہیں بلکہ وہ کر یڈ ٹ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں کریڈٹ کی شوقین سیاسی جماعتوں کی وجہ سے مسائل کے حل میں پیش رفت ممکن نہیں ہو رہی۔



مسلم لیگ ( ن) کے رہنما پر ویز جمیل نے کہا کہ عوام نے جن لوگوں کو اختیار، اقتدار اور نمائندگی دی ہے وہ عوام کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام مسائل کے بھنور میں پھنس گئے ہیں۔ گوادر یکجہتی تحر یک، جماعت اسلامی، پی پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا، عوامی مسائل کے حل کے لیے صحافیوں کی مثبت اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ تبد یلی کا پیش خیمہ ثا بت ہوسکتا ہے۔ گوادر کے صحافیوں کی بے لاگ اور غیرجا نبد ارانہ رپورٹنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شہر ی مسائل کے حل کے لیے میڈ یا کے تعاون کے متمنی رہیں گے۔



گوادر پر یس کلب کے صدر بہرام بلوچ نے کہا کہ گوادر پر یس کلب سے وابستہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں سے کما حقہ طور پر آ گاہ ہیں۔ اس وقت گوادر میں جو بنیادی سہو لیات کا بحران چل رہا ہے اس سے ہر طبقہ فکر کے لوگ متاثر ہیں چاہے وہ صحافی ہو یا عام آدمی گوادر کے صحافی شہر کے مسائل کو اجا گر کر نے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے۔