ٹرمپ کی ذرائع ابلاغ پر تنقید غلط ہے‘کمشنر انسانی حقوق

200
جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر زید رعد الحسین بدھ کے روز پریس کانفرنس کر رہے ہیں

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کے نگران زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے متنازع اور سخت بیانات صحافیوں کے خلاف ممکنہ حملوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ الحسین نے ٹرمپ کی طرف سے سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے خلاف جملے بازی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے نشریاتی اداروں اور صحافیوں کو ’جعلی‘ قرار دینا، کیا ان کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کے مساوی نہیں۔ الحسین نے کہا کہ ٹرمپ کے ان بیانات کے نتیجے میں کئی ممالک میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے خلاف اقدامات اور روس سے روابط اور انتخابات میں مداخلت کے باعث امریکی ذرائع ابلاغ نے نومنتخب صدر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔