ترکی کے شہر ازمیرمیں بم دھماکا‘ 7 افراد زخمی

261
انقرہ: ترک ماہرین ازمیر میں دھماکے کے دوران تباہ ہونے والی بس کا معاینہ کر رہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک بندرگاہی شہر ازمیر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ جمعرات کے روز اُس وقت ہوا، جب جیل کے محافظ ایک شٹل سروس میں کام پر جا رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے اس کارروائی کو ایک دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کوڑے کے ڈبے میں ایک بم چھپایا گیا تھا، جو اس وقت پھٹا جب جیل کے محافظوں کی بس وہاں سے گزر رہی تھی۔