سی پی ایل‘ جمیکا تلاواز نے سینٹ کٹس کو ہراکر چھٹی کامیابی حاصل کرلی

411
کنگسٹن: سی پی ایل میں سینٹ کٹس کے فیلڈر کارلوس بریتھویٹ جمیکا تلاواز کے خلاف باؤنڈری پرشاندار کیچ پکڑتے ہوئے 

کنگسٹن (جسارت نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کو 41 رنز سے ہرا کر چھٹی کامیابی حاصل کی، اس کامیابی کے ساتھ ہی تلاواز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن بھی حاصل کر لی، سینٹ کٹس کی ٹیم 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سنگاکارا نے 69 رنز کی عمدہ اننگز اور تھامس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، تھامس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمیکا تلاواز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، سنگاکارا نے 69 رنز کی اننگز کھیلی ، پاویل 43 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کوٹریل نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کرس گیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ایون لیوس 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حفیظ 21 رنز بنا کر چلتے بنے، تھامس اور سنٹوکی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔