سرجری سے قبل نواز شریف نے اسپتال میں اہلیہ کی عیادت کی

429
لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اسپتال میں آپریشن سے قبل اپنی اہلیہ کی عیادت کررہے ہیں

لندن / اسلام آباد (آئی این پی+آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وسطی لندن کے اسپتال میں کلثوم نواز کی عیادت کی، جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کو کینسر کی سرجری کے لیے لے جایا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے اہلخانہ کی جانب سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعد ازاں مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ والدہ کی سرجری شروع ہوگئی ہے، ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔