چٹاگانگ ٹیسٹ‘ بنگلا دیش نے 6وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنالیے

333
چٹاکانگ:بنگلا دیشی بیٹسمین آسٹریلین بولر کے خلاف سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کررہا ہے 

چٹاگانگ (جسارت نیوز)بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنالیے، لیون کی تباہ کن بولنگ5 کھلاڑیوں کو وکٹ بدر کیا۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز چٹاگانگ ظہور کرکٹ اسٹیْڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر تمیم اقبال محض 9رنز بناکر لیون کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ سومیا سرکار بھی لیون کے آگے بے بس رہے اور 33رنز بناکر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ ون ڈاؤن بلے باز امر القیاس بھی لیون کی دہشت کا شکار ہویے اور 4رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ مومن الحق چوتھے کھلاڑی تھے جو 31رنز کی اننگ کھیل کر لیون کی جادوئی ڈیلوری پر ایل بی ڈبلیو کا نشانہ بنے۔ اس طرح شروع کی 4وکٹیں لیون کے نام رہیں۔ شکیب الحسن آگر کی گیند پر واڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے 24رنز اسکور کیے۔



اس کے بعد لیون ایک اور وکٹ لینے میں کامیاب رہے اس مرتبہ نشانہ بنے صابر رحمان جو انتہائی زمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کے بعد66رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 90اوورز پر مشتمل پہلے دن کے اختتام پر مشفق الرحیم 62رنز پر وکٹ کر کھڑے تھے اور ان کا ساتھ دیا ناصر حسین نے جنہوں نے 19رنز بنائے ہیں۔ اس طرح بنگلا دیش کے 6 کھلاڑی آؤ ٹ ہویے تھے اور ٹیم کا اسکور 253رنز تھا۔