صومالیہ میں فوجی مرکز پر خودکش حملہ‘ 7 اہل کار ہلاک

158
موغادیشو: صومالیہ میں فوجی کیمپ پر خودکش حملے کا نشانہ بننے والی کار اور موٹرسائیکل جل کر تباہ ہوگئی ہے

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عسکریت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے صومالیہ کے ایک فوجی مرکز پر خودکش کار بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ شمالی علاقے کے ایک اہم شہر میں ہوا۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اتوار کی صبح بلوگوڈوڈ کے قصبے میں واقع فوجی مرکز کے داخلی گیٹ کو خود کش کار بم دھماکوں کے ذریعے اڑا دیا جس کے بعد بھاری ہتھیاروں سے مسلح عسکریت پسندوں نے مرکز پر حملہ کر دیا۔ جوبالینڈ کی علاقائی انتظامیہ کے ایک ترجمان عبدالناصر صرار نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ اس حملے میں 10 سے زیادہ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حملے میں 26 فوجی ہلاک ہوئے اور انہوں نے کئی سرکاری گاڑیوں، گولہ بارود اور ہتھیاروں کی ایک بڑی مقدار پر قبضہ کر لیا۔



تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ 2 گھنٹے تک جاری رہی کیوں کہ مدد کے لیے جو کمک بھیجی گئی تھی، وہ بھی اچانک حملے کی زد میں آگئی۔ فوجی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ الشباب کے عسکریت پسند فوجی مرکز کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ترجمان نے اس کی تردید کی ہے۔