ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں 24 تارکین وطن گرفتار

189
ایتھنز: یونان کے موریا کیمپ میں مقیم تارکین وطن ترکی واپس بھیجے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال کر رہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے ساحلی مقام مارمرس میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 24 تارکین وطن پکڑے گئے ہیں۔ مارمرس کے ساحلوں سے یونانی جزائر کو لے جانے کے منصوبے کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے میں سفر کرنے والی ایک وین کو روکا، جس پر ایک ایرانی، 3 لبنانی اور 20 شامی شہری سوار تھے۔ غیر قانونی طور پر سرحدیں پار کروانے والے 2 مبینہ ملزمان کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔