و فاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کاپولینڈ کی اسلحہ ساز کمپنی کا دورہ

525
نوا دیبا: وزیردفاع رانا تنویر حسین پولینڈ میں دفاعی مصنوعات کا جائزہ لے رہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پولینڈ کے سرکاری دورے کے دوران پولینڈ کی ڈیفنس فورس اور صنعت کی پریزنٹیشن میں شرکت کی۔وفاقی وزیر نے جنگی مشقوں اور پولینڈ کی مسلح افواج کا مظاہرہ دیکھا اور اسلحہ ،رائفلز ٹینک اور مسلح افواج کے استعمال کی گاڑیوں کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین جو پو لینڈ MPSO 2017 ء میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ہیں نے منگل کو پولینڈ کے شہر نووا دیبا کا دورہ کیا۔پولینڈ کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل ڈبلیو گرتابوسکی نے وفاقی وزیر کو پولینڈ کی افواج کے اسلحے اور گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں مختصراً بتایا ۔



وفاقی وزیر نے پولینڈ کے شہرRadom میں اسلحہ ساز گروپ کی مینو فیکچرنگ کمپنی ایف بیLUCZNIK کا دورہ کیا جہاں انہیں کمپنی کی تیار کردہ مختلف رائفلز دکھائی گئیں ۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔وفاقی وزیر کے ہمراہ وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری میجر جنرل طارق غفور اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان بھی موجود تھے۔