اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن‘ مزید 5 فلسطینی گرفتار

225
مقبوضہ بیت المقدس: یہودی شرپسند اسرائیلی فوجی اہل کاروں کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں موجود ہیں‘ چھوٹی تصویر میں مسلمانوں کو داخلے سے روکا جا رہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی قابض اہلکاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید5فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کے شمالی شہر قباطیہ میں چھاپے مارے۔ تلاشی کے دوران گھروں میں زبردستی داخل ہوئے، توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے ساتھ اہل خانہ اور بچوں کو زدو کوب بھی کیا۔