دو دنوں کی مندی سے انڈیکس 820پوائنٹس کم‘ سرمایہ کاروں کو 157ارب کا خسارہ

361

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس مزید400سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس40900پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آگیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو87ارب سے زائد روپے کے خسارے کا سامنا ہے اس طرح صرف 2دنوں کی مندی سے انڈیکس 820پوائنٹس کم ہو گیا جبکہ سرمایہ کاروں کو 157ارب سے زائد روپے کاخسارہ ہو چکا ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41300پوائنٹس سے بڑھ کر 41479پوائنٹس پر جا پہنچا بعد ازاں مندی کی بڑی لہر آنے سے انڈیکس40600پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ،ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ریکوری بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 40900پوائنٹس کی سطح تک تو پہنچ گیا مگر مارکیٹ مندی زون میں ہی بند ہوئی



جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 431.34پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے100انڈیکس 41389.99پوائنٹس سے کم ہو کر 40958.65پوائنٹس پر آگیا اسی طرح239.57پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 20843.81پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29683.38پوائنٹس سے کم ہو کر 29419.07پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں87 ارب 65کروڑ47لاکھ94ہزار223روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب89ارب 81کروڑ23لاکھ 2ہزار178روپے سے کم ہو کر 86کھرب2ارب 15کروڑ75لاکھ 7ہزار955روپے رہ گیا ۔جمعرات کو مارکیٹ میں 8ارب روپے مالیت کے 14کروڑ73لاکھ 33ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو مارکیٹ میں 8ارب روپے مالیت کے 14کروڑ78لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔



پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 379کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے68کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 302میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ58لاکھ ،ازگارڈ نائن 1کروڑ9لاکھ ،حبیب بینک 82لاکھ ،اینگرو پولیمر 63لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 71.85روپے اور خیبر ٹوبیکو کے بھاؤ میں 35.69روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاؤ میں81.99روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ میں59.93روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔