اِرما کی تباہ کاریاں جاری‘ 12افراد ہلاک‘ امریکی ریاست فلوریڈا کو خطرہ

286
فلپس برگ: کیریبیئن جزائر پر آنے والے طاقت ور سمندری طوفان کے بعد متاثرہ علاقوں میں تباہی کے مناظر‘ پورٹوریکو کے ساحل پر شدید تیز ہوا اور بلند لہریں اٹھتی دکھائی دے رہی ہیں‘ سینٹ مارٹن میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان کا منظر‘ آخری تصویر میں طوفان ’ارما‘کی ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے فلوریڈا کے علاقے کیلارگو کے رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں

فلپس برگ (انٹرنیشنل ڈیسک) پانچویں درجے کا حامل قرار دیے جانے والے طاقتور طوفان اِرما نے کیریبئین کے جزائر باربودا اور سینٹ مارٹن میں شدید تباہی مچا دی ہے۔ قدرتی آفت کی زد میں آ کر کم از کم 10 افراد ہلاک اور 23 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ طوفان اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے اور کافی تباہی کا سبب بن سکتا ہے ۔ بحیرہ کیریبیئن کے مختلف متاثرہ جزیروں کے لیے فرانس اور ہالینڈ کی جانب سے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ جمعرات کی علی الصبح تک مختلف علاقوں اور پورٹو ریکو سے ٹکرانے کے بعد بھی اس طوفان کی شدت میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ طوفان کے ساتھ چلنے والے جھکڑوں کی رفتار تقریباً تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔



فلوریڈا کے گورنر رِک اسکاٹ کے مطابق انہوں نے جمعے کے روز سے نیشنل گارڈز کے 7 ہزار فوجیوں کو امدادی کاموں کے لیے متحرک کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اِرما نامی یہ طوفان اب سے 25 برس قبل آنے والے سمندری طوفان اینڈریو سے کہیں زیادہ بڑا، تیز اور طاقتور ہے ۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اِرما میامی سے لے کر جیکس وِلے تک ریاست فلوریڈا کی پوری مشرقی ساحلی پٹی پر شدید تباہی کا سبب بن سکتا ہے ۔ اس کے بعد یہ طوفان جارجیا اور کیلیفورنیا کے گنجان آباد علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔