لاہور(جسارت نیوز) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن سے کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اورڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ملاقات کی، ملاقات میں نشتر پارک ا سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، بعدازاں کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے ہمراہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم اور نشتر پارک ا سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا،
ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب نے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو کرکٹ کے ورلڈ الیون کے دورہ کے موقع پر نشتر پارک ا سپورٹس کمپلیکس میں قائم ہونیوالے عارضی ہسپتال کی مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کرایا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے ڈائریکٹر جنرل اسپوررٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی جانب سے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری ظہور احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔