انٹرمیڈیٹ سال اول میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے شروع

692

کراچی(رپورٹ:حماد حسین)محکمہ کالج ایجوکیشن نے کراچی بھر میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں 60تعلیمی اداروں میں اوپن میرٹ پر داخلوں کا آغازکردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے ایک آرڈر نمبر DGCS/SECCAP/17/2017 جاری کیا گیا تھا جس میں طلبہ و طالبات کے60تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور انچارجز کو یہ کہا گیا کہ وہ اپنے تعلیمی ادارے میں اوپن میرٹ پر اہل امیدواروں کوداخلے دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔ان تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی ساڑھے گیارہ،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج ابراہیم حیدری، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شاہ فیصل کالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لانڈھی مل ایریا، گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج میٹروول سائٹ،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج سندھی ہوٹل لیاقت آباد،گورنمنٹ انٹر گرلز کالج لیاری،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج بلدیہ ٹاؤن،دختر مشرق گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج جمشید روڈ،بے نظیر بھٹو گورنمنٹ کالج منظور کالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلز قصبہ کالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج سیکٹرالیون سی اورنگی ٹاؤن،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سرجانی ٹاؤن،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج



صفورا گوٹھ، جان محمد بروہی گوٹھ،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج گلشن معمار،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج پاک کالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی سیون سی،گورنمنٹ ڈگری گرلز برائے خواتین کورنگی ڈھائی،گورنمنٹ گرلز کالج پی آئی بی کالونی،ایچ آر ایچ آغا خان گرلز کالج،گورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج سی ون ایریا،لیاقت گورنمنٹ ڈگری گرلز کالجملیر،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بفر زون، گورنمنٹ کراچی کالج برائے خواتین چاند بی بی روڈ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایلون ایف نیوکراچی،ریاض گورنمنٹ گرلز کالج لیاقت آباد، گورنمنٹ گرلز کالج شیر گوٹھ، گورنمنٹ گرلز کالج پنجابی کلب،گورنمنٹ گرلز کالج لائنز ایریا،بی بی آصفہ گورنمنٹ گرلز کالج مظفرآباد کالونی لانڈھی،بے نظیر بھٹوگورنمنٹ گرلز کالج لیاری،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج لیاقت آباد، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلزار ہجری،گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج النور،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گڈاپ، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سرجانی ،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج منگھوپیر،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بلدیہ ٹاؤن،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج مراد میمن گوٹھ، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیر



،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج جنگل شاہ،گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لیاری، ذوالفقار علی بھٹو گورنمنٹ بوائز کالج بہار کالونی،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج میٹروول سائٹ، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج آصفہ باد،گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج ملیر،گورنمنٹ حاجی عبداللہ ہارون گورنمنٹ کالج،گورنمنٹ سٹی کالج (شام)،گورنمنٹ سراج الدولہ کالج(شام)،گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج اورنگی،لیاقت گورنمنٹ کالج ملیر(شام)،قائد ملت گورنمنٹ کالج لیاقت آباد،گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج ملیر(شام)،ار آر جی گورنمنٹ ڈگری کالج رزاق آباد،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کے ایم سی اسٹور نشتر روڈ،عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج(شام)،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قائدآباد،گورنمنٹ بوائز کالج ابراہیم حیدری،بیگم نصرت بھٹوگورنمنٹ بوائز کالج لیاری اورگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گلستان جوہرشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ سہولت ان طلبہ وطالبات کے لیے فراہم کی گئی جو کسی بھی وجہ سے مرکزی داخلہ پالیسی میں شامل نہیں ہوسکے یا ان کا میٹرک کے نتائج کے باعث ان کو شہر کے کسی کالج میں داخلہ نہیں مل سکا تو وہ اب دوبارہ اپنے قریبی کسی بھی کالج میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔