مخالفین نے جرمن چانسلر کی گاڑی پر ٹماٹروں کی بارش کردی

526
برلن: چانسلر انجیلا مرکل کی اپنی انتخابی مہم کے لیے مشرقی جرمنی آمد پر نسل پرست سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے حامی احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں 

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں کرسچن ڈیموکریٹ یونین پارٹی کی سربراہ اور چانسلر انجیلا مرکل کی انتخابی مہم کے دوران ان کی گاڑی پر ٹماٹر پھینکے گئے۔ مرکل نے 24 ستمبر کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں ریاست وولگاست میں ایک جلسہ کیا۔ وولگاست پولیس کا کہنا ہے کہ مرکل کی گاڑی پر اس وقت ٹماٹر پھینکے گئے جب وہ جلسے کے مقام پر پہنچی تھیں۔ وہاں پر موجود دائیں بازو کے نظریات کے پیرو کاروں اور متبادل برائے جرمنی نامی جماعت کے کارکنوں نے مرکل کے خلاف نعرے بازی کی اور مرکل دفع ہو جاؤ کے نعرے بھی لگائے۔