نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں7 افراد ہلاک

261
ابوجا: نائیجیریا میں بم حملے کے بعد ماہرین جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ جنگجوؤں نے کیمرون کی سرحد کے قریب نگالا کے مقام پر اندرون ملک بے گھر افراد کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ ادھر صوبہ بورنو میں منظم شکاری یونین کے سیکرٹری جنرل بونو بخار نے اخباری نمایندوں کو بتایا ہے کہ بوکوحرام کے عسکریت پسندوں نے میڈوگوری شہر پر حملہ کرکے 9 مغویوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ نائیجیرین صدر محمد بخاری کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت دی جائے گی۔