شہر قائد کو صاف کیا جائے

150

شہر قائد، جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جہاں گندگی نے ماحول کو آلودہ کیا ہوا ہے ، ہر جگہ پر کچرے کا ڈھیر نظر آتا ہے۔ انتہا تو یہ ہے کہ جس جگہ پر لکھا ہوا ہے کہ ’’یہاں کچرا پھینکنا منع ہے‘‘ اس جگہ پر کچرے کا انبار نظر آرہا ہوتا ہے، گندگی کو تو ہمارے دین نے بھی ناپسند کیا ہے۔ نبی کریمؐ نے فرمایا: ’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ ایک مسلمان کا یہ شیوہ ہے کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ اپنے شہر کو اور پھر اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرے، جگہ جگہ پر کچرا پھینکنے سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور اس کے ذمے دار صرف ہم ہوتے ہیں۔ جب کہ آپؐ نے فرمایا: ’’مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے‘‘۔ حکام بالا سے التماس ہے کہ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام الناس میں اس بات کا شعور اُجاگر کیا جائے کہ حقیقی معنوں میں کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا جاسکے۔
عائشہ شہزاد، جامعہ المحصنات کراچی