کراچی کھنڈر اور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

230

پانی خدا کی بہت بڑی نعمت ہے جو انسانی زندگی اور صحت کے لیے لازمی ہے۔ لیکن عوام کی بدقسمتی کہ انہیں صاف پانی بھی میسر نہیں۔ جب کہ سندھ خصوصاً کراچی گزشتہ 9 سال سے کھنڈر، کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ شاہ جی بڑے ہوں کہ چھوٹے سب نے عوام کو نامراد ہی کیا ہے۔ میئر کراچی اختیارات اور فنڈز کی کمی کا عُذر پیش کرتے ہیں مگر غیر ملکی دوروں (لندن، امریکا) کے لیے انہیں اختیار و فنڈز دستیاب ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا شہر کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں، ضروری ہے کہ عوام ایسے نمائندوں کا ساتھ نہ دیں، عوام کے مسائل محترم حکیم سعید شہید، نعمت اللہ خان جیسے سچے اور محب وطن لوگ ہی حل کرسکتے ہیں، اگر عوام نے اب بھی محب وطن لوگوں کا ساتھ نہ دیا تو پھر کھنڈر سڑکیں، اُبلتے گٹر، کچرے کے ڈھیر اور فضلے اور نگلیریا جیسے جراثیم سے مزین پانی ہی عوام کے مقدر میں رہے گا۔ ایماندار قیادت ہی عوام کے تمام مسائل کا حل ہے۔
صائمہ وحید، کراچی