آسٹریلیا نے ٹورمیچ میں انڈین بورڈ پریذیڈنٹ کوشکست دیدی

291
چنائی: آسٹریلوی بلے باز میتھیویڈ بھارتی بورڈ الیون کے خلاف ٹور میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد واپس جاتے ہوئے

چنائی(جسارت نیوز) آسٹریلیا نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو ٹور ون ڈے میچ میں 103 رنز سے شکست دے کر دورے کا جاندار انداز سے آغاز کیا ہے، انڈین پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم 347 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اسٹونس، ہیڈ، وارنر اورا سمتھ نے شاندار نصف سنچریاں بنا کر بھارت پر دھاک بٹھا دی۔ گزشتہ روز چنائی میں کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے، اسٹونس 76، ٹریوس ہیڈ 65، ڈیوڈ وارنر 64 اور کپتان اسٹیون سمتھ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، پٹیل اور سندر نے 2، 2 وکٹیں لیں،



جواب میں انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، شریواتس گوسوامی 43، اگروال 42 اور پٹیل 41 اور کیرن وار 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، آشٹن ایگر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔