برما کے مسلمانوں پر مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکر ہے،مقررین

656
اٹک ،جماعت اسلامی کے تحت روہنگیائی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے 

اٹک (وقائع نگار خصوصی) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہندوؤں اور بھکشوؤں کے مظالم نے انتہا کر دی امت مسلمہ کے نام نہاد حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی نے ظالموں کو دیدہ دلیری کی راہ دکھا دی، ترک صدر طیب اردوان اور مالدیپ کی جرأت مندانہ حمایت کو سلام پیش کرتے ہے، جہا دکا اعلان ریاست کا آئینی حق ہے انہیں اسے اس طرح استعمال کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اٹک میں جماعت اسلامی پی پی 15کے زیر اہتمام روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوؤں کے مظالم کی مذمت میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ریلی کی قیادت امیر زون شہاب رفیق ملک، گروپ لیڈر پی پی 15 محمد اقبال ملک اور ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید نے کی جبکہ اس موقع پر جے آئی یو تھ کے سٹی صدر حافظ عبدالوحید ، مولانا نعیم اللہ ، ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود نے بھی خطاب کیا ۔



مقررین نے کہا کہ بلیوں اور چوہوں سے ڈرنے اور گائے کا پیشاب پینے والے بدھ بھکشوؤں نے ہزاروں معصوم مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواتین کی عصمت تار تار کر دی گئی، سب سے بڑا ظلم امت مسلمہ کے نام نہاد حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ہے حالانکہ مسلمانوں کی بستی میں موجود چند ہندوؤں کے گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئے جس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فوری طور پر برما پہنچا اور بھر پور احتجاج کیا جبکہ ترکی اور مالدیپ کے سوا کوئی مسلم حکمران نہیں بولادنیا کی قیادت دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہو چکی ہے لیکن میانمر اور روہنگیاکے مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی اس پر مغرب کے حکمران خاموش اور میڈیا نے بھی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ہم مسلم حکمرانوں بالخصوص پاکستانی حکومت اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم عظیم کے خلاف عملی اقدام اٹھائیں ۔