قطر کے حوالے سے گروپ چاراپنے موقف پرقائم ہے‘ مصر

234
انقرہ: ترک صدر اردوان منگل کے روز قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کر رہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سرگرم 4 عرب ممالک (سعودیہ، امارات، بحرین اور مصر) قطر ساتھ جاری بحران کے حوالے سے باہمی بات چیت، تعاون اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ بحران ختم کرنے کے لیے کوئی اپیل نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کی فوج، شہریوں اور پولیس نے قربانیاں دیں۔