اسکائی الیکٹرک نے اسمارٹ سولر پاور نظام متعارف کرادیا

342
چیف ایگزیکٹو آفیسر اسکائی الیکٹرک اشعر عزیز سولر پاور ٹیکنیکل ایجوکیشن اور سیلز سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں 

لاہور(اسٹا ف ر پورٹر) ایک ملین گھروں میں موثر سولر پاور نظام کی تنصیب سے نیشنل پاور گرڈ پر 20سے 30فیصد بوجھ کم کیا جا سکتا ہے اور یہ بجلی صنعتوں اور کمرشل صارفین کو فراہم کر کے ملک میں معاشی نمو میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسمارٹ ڈیجیٹل سولر اور بیٹری سلوشن فراہم کرنے والی کمپنی اسکائی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسراشعر عزیز نے پیکجز مال لاہور میں پاکستان کے پہلے سولر پاورٹیکنیکل ایجوکیشن اور سیلز سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے سولر پاورایجوکیشن اور تجرباتی سینٹرمیں صارفین اپنی گھریلو اور کمرشل بجلی کی ضروریات کو اسمارٹ سولر اور بیٹری ٹیکنالوجی کے ذریعے پورا کرنے کے لیے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔اشعر عزیز نے کہا کہ حکومت کو ملک میں گھریلو سطح پر شمسی توانائی کے استعمال کے فروغ کے لیے سولر پینلز اور بیٹریوں پر امپورٹ ڈیوٹیزاور ٹیکسز میں کمی لانی چاہیے تاکہ صارفین بلا رکاوٹ اپنی ضروریات کے مطابق بجلی پیدا کر سکیں۔



انہوں نے کہا کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو شمسی توانائی سے بجلی حاصل کر نے والے صارفین سے بجلی خریداری کے لیے نیٹ میٹرینگ لائسنس کے مراحل کو آسان بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ اشعرنے کہا کہ پاکستانیوں کو ہائبرڈسولر پاور سلوشنز کی طرف جانا چاہیے جو کہ نہ صر ف بجلی حاصل کرنے کا سستا ذریعہ ہیں بلکہ وہ اپنی استعمال کے بعد بچ جانے والی بجلی کو اسمارٹ میٹرز کے ذریعے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو فروخت کرکے آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکائی الیکٹرک کے اسمارٹ انرجی سسٹمزدنیا کی اسمارٹ شمسی توانائی مصنوعات ہیں ۔جس میں شمسی توانائی اور ایڈوانس Lithium-ionبیٹریوں کے ذریعے 24گھنٹے ریمورٹ مانیٹرنگ اور فالٹ دور کرنے کی صلاحیت بذریعہ نیٹ ورک آپریشن سینٹرفراہم کی جائے گی۔ شمسی توانائی نہ صرف کہ بجلی پیدا کرنے کا بہتر طریقہ ہے بلکہ اس کے ذریعے ملک میں کلین انرجی کے استعمال کو فروغ حاصل ہوگا۔



انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے لاہور کے صارفین لوڈشیڈنگ کے دوران بھی بلا رکاوٹ بجلی استعمال کرسکیں گے بلکہ اپنے ACsبھی چلا سکیں گے۔ اشعر عزیز نے بتایا کہ صارفین کی بہتر سمجھ اور آ گاہی کے لیے اسکائی الیکٹرک نے سوفٹ وئیر ڈیزائن کیا ہے جس کے ذریعے صارفین بڑی ٹچ اسکرین LEDsکے ذریعے اپنی انفرادی ضروریات کو شمسی توانائی کے ذریعے پورا کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھ سکیں گے۔صارفین کو اسکائی الیکٹرک کے سینٹرپر شمسی توانائی سے حاصل ہونے والے مالی فوائد اور تکنیکی معاملات پر بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔