وائٹ ہاؤس میں 11ستمبر کے حملوں کی یاد میں تقریب

251
واشنگٹن: نائن الیون کے حملے کی یادگاری تقریب میں پینٹاگون کے باہر صدر ٹرمپ خطاب کر رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر وائٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد کی گئی تقریب کی ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ورلڈ ٹریڈ ٹاورز پر حملے کی 16 ویں برسی کی یاد میں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چند لمحوں کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ پینٹاگان میں منعقد ہونے والی ایک یادگار تقریب میں شریک ہوئے۔ اس سے قبل عمارت کے سامنے امریکی پرچم لہرایا گیا۔ دوسری جانب نائب صدر مائیک پینس پنسلوانیا کے شہر شینکس ویل جائیں گے، جہاں ہائی جیک ہونے والا دوسرا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔



واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001ء کو ہائی جیک ہونے والے چاروں طیاروں میں سوار تمام لوگ ہلاک ہوئے۔ نیو یارک شہر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے علاوہ پینٹاگان پر حملے کے نتیجے میں بھی کافی جانی نقصان بھی ہوا تھا۔ حملوں کے وجہ سے تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔