ممتازصحافی نجیب ایوبی کا21سالہ بھانجا ڈاکٹرعمرفاروق حادثے میں جاں بحق

364

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ممتاز صحافی و شاعر جسارت سنڈے میگزین کے لکھاری نجیب ایوبی کے 21 سالہ بھانجے ڈاکٹر عمر فاروق عرف آئزک عمر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب راشد منہاس روڈ پر میلینئم مال کے قریب رانگ وے پر آنے والے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ عمر فاروق ایم بی بی ایس فائنل کا طالبعلم تھا وہ رات دو بجے جناح اسپتال سے اپنی پریکٹیکل کلاس ختم کرکے واپس آرہا تھا کہ غلط سمت سے والے ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔مرحوم کی تدفین حیدرآباد لطیف آباد کے مقامی قبرستان میں کردی گئی ۔