عبداللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کا باقاعدہ افتتاح

1396
حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ فاتحہ پڑھ رہے ہیں(فوٹو جسارتٌ

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ‘سید نا صر حسین شا ہ نے منگل کو گورنرسندھ کی جا نب سے حضرت عبداللہ شا ہ غا زی ؒ کے 1287ویں عر س کی تقریبا ت کا با ضا بطہ افتتا ح کیا ، پھولو ں کی چا در چڑ ھا ئی اور فا تحہ خو انی کی ۔ اس مو قع پر صوبا ئی سیکرٹری او قا ف ریا ض حسین سو مرو ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقا ف مشتا ق حسین سو مرو ،ایڈمنسٹریٹر کراچی زاہد شر ،منیجرمزار عبداللہ شا ہ غا زی کلفٹن احمد علی انڑ اورچیئر مین سکھر میو نسپل کمیٹی سید کمیل حیدر شا ہ ، بھی اس مو قع پر انکے ہمرا ہ تھے ۔



نا صر حسین شاہ نے عر س کی تقریبا ت کے افتتا ح کے بعد میڈیا سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ صو فیا ئے کرا م و اولیا ء اللہ کی سرزمین ہے جہا ں صوفی بزر گو ں نے امن محبت اور بھا ئی چا ر ے کاپیغام پھیلا یا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لا کھو ں زا ئرین اورعقیدت مند آتے ہیں جن کی حفاظت اور سہولیا ت کی فراہمی کے لیے حکومت نے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کیلیے بھر پور حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ہم نے واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے علاوہ مزید سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے ہیں۔