ایشیائی ترقیاتی بینک کی 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی 

302
اسلام آباد: ایشائی ترقیاتی بینک کی سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ قرض فراہمی کے معاہدے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں

اسلام آباد ( آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے2صوبوں میں ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے نئے قرض کی منظور دے دی ہے۔ 33 کروڑ ڈالر صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پر خرچ کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس مقصد کے لیے پشاور میں 26 کلو میٹر طویل روڈ بھی تعمیر کی جائے گی۔ اے ڈی بی کے مطابق منصوبے سے عوام کو سہولت اور معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔دوسری جانب صوبہ سندھ میں انفراا سٹرکچرز اور نجی شعبے کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اے ڈی بی 10 کروڑ ڈالر کا قرض بھی فراہم کرے گا۔