محکمہ فائر بریگیڈ میں بگاڑ پیدا ہوا‘ مزید تباہی برداشت نہیں‘ میئر کراچی وسیم اختر

456
سانحہ 12مئی :میئر کراچی اسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید
سانحہ 12مئی :میئر کراچی اسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برس میں محکمہ فائربریگیڈ میں بہت بگاڑ پیدا ہوگیا تھا، افسران و عملے کی غیرحاضری اور نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی، تنخواہ اور اوور ٹائم صرف ان افسران اور ملازمین کو دیا جائے گا جو اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے ادا کرے گا، اس حوالے سے کسی قسم کا احتجاج اور دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہم محکمہ فائربریگیڈ کی ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرکے اسے ایک مثالی محکمہ بنانا چاہتے ہیں اس کے لیے تمام فائر آفیسر ہمارے دست و بازو بنیں ۔ یہ بات انہوں نے منگل کی سہ پہر محکمہ فائر بریگیڈ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرا، میونسپل کمشنر نسیم نواز ،چیئرمین مالیات کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین آراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ، ڈائریکٹر پے رول ظفر اقبال،چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی سمیت شہر کے تمام فائر اسٹیشنوں کے آفیسرز بھی موجود تھے۔



میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ ہمارے پاس تنخواہوں ،پنشن اور اوور ٹائم کی ادائیگی کے لیے رقم نہیں ہے تاہم محکمہ فائربریگیڈشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس محکمے کی اہمیت کے پیش نظر فائر بریگیڈ کے عملے کے تمام واجبات کی ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کی تنخواہ یا اوور ٹائم روکنا نہیں چاہتے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایسے ملازمین کو اوور ٹائم دیا جائے جو اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دیتے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی کہ آئندہ سے کسی بھی مقام پر آگ لگنے کی صورت میں متعلقہ فائر آفیسر کو لازمی طور پر جائے وقوع پر موجود ہونا چاہیے بصورت دیگر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، میئر کراچی نے کہاکہ بار بار کی تنبیہہ کے باوجود غیر حاضر عملے کی صحیح تعداد سامنے نہیں آرہی لہٰذا آج آخری وارننگ دی جا رہی ہے کہ فائر آفیسرز اپنے اپنے فائر اسٹیشن میں موجود غیر حاضرعملے کی صحیح تعداد سے آگاہ کریں اس کے لیے تین دن کی مہلت دی جا رہی ہے تین دن کے اندر عملے کی صحیح تعداد کی رپورٹ پیش کی جائے، حقائق کے منافی رپورٹ پیش کرنے والے فائر آفیسرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔