چیئرمین نیب کو فرانس میں سفیر تعینات نہیں کیا جا رہا‘ ترجمان 

282
اسلام آباد: چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہورہا ہے 

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد فرانس میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نیب نے گزشتہ روز ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ میڈیا رپورٹ قطعی بے بنیاد‘ گمراہ کن اور غلط ہے۔ میڈیا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق اور قانون کے مطابق نیب کا مؤقف حاصل کیے بغیر نیب سے متعلق کسی بھی خبر کے اجرا سے گریز کرے۔