اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو بلاجواز گولیاں مار کر زخمی کردیا

286
مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کے بعد سڑک کو ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے‘ صہیونی اہل کار زخمی کو حراست میں لے رہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں کریات اربع یہودی بستی کے قریب پیش آیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت 13 سالہ ہیثم حسن عیسیٰ جرادات کے نام سے کی گئی ہے۔