اٹلی: خاموش آتش فشاں کے گڑھے میں گرنے سے لڑکا اور والدین ہلاک

250
روم: اٹلی کے خاموش آتش فشاں میں گرکر ہلاک ہونے والے لڑکے اور والدین کی لاشیں منتقل کی جا رہی ہے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز کے قریب ایک خاموش آتش فشاں کے دہانے میں گرنے کے نتیجے میں ایک لڑکا اور اس کے والدین ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اس حادثہ وقت پیش آیا، جب 11 سالہ لڑکا ممنوعہ علاقے میں چلا گیا۔ اس کے والدین نے اسے واپس کھینچنے کی کوشش کی، تاہم اس دوران آتش فشاں کا دہانہ ٹوٹ گیا اور وہ 5 فٹ گہرائی میں جا گرے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا ان کی ہلاکت گیس کے بخارات سے ہوئی۔ ان کا 7 سالہ بچہ آتش فشاں کے دہانے کی جانب نہیں بڑھا اور وہ بچ گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ خاندان اٹلی کے شمالی علاقے تورن سے یہاں آیا تھا۔ دونوں والدین کی عمر 40 سال سے اوپر بتائی جاتی ہے۔



سولفاتارا پوٹسواولی ان آتش فشاؤں میں سے ایک ہے جو نیپلز کے مغرب میں ایک معروف سیاحتی مقام ہے۔ یہ ایک خاموش آتش فشاں ہے، جو 1198ء میں آخری بار پھٹا تھا اور اب اس کا ہلکا سا دہانہ موجود ہے، جہاں سے گندھک کے بحارات اور بھاپ نکلتی رہتی ہے۔ وہاں کام کرنے والے ایک مقامی ورکر نے کہا کہ انہوں نے اس سے بدترین حادثہ اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ جہاں وہ لڑکا اور اس کے والدین گرے وہ جگہ دلدل جیسی ہے۔