ورلڈ الیون 3سال تک پاکستان آئے گی‘ نجم سیٹھی کا اعلان

159
لاہور: قومی ٹیم اور ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک ‘چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھرکے ساتھ گروپ فوٹو

لاہور(جسارت نیوز)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی،3 برس تک یہ سیریز جاری رہے گی ۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ ورلڈ الیون سے 3 سال کا معاہدہ ہوا ہے، اگلے 2 برسوں میں وہ مزید2 مرتبہ پاکستان آئیگی ۔غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ماضی میں سیکورٹی معاملات کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان نہیں آتی تھیں لیکن اب انٹرنیشنل ٹیموں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اکتوبر میں سری لنکا جبکہ نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ اگر حالات اسی طرح رہے تو اگلے برس ایک سے 2 بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔