کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔تین روزہ عرس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں زائرین او ر عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری دی،چادر و پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ عرس کے ایام میں مزار پر محفل سماع بھی منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور نعت خوانوں نے نعتیں او ر قوالوں نے قوالیاں پیش کیں۔ مزار پر آنے والے زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔