ایس ایس جی سی کاپلاسٹک کی فیکٹر ی پر چھاپہ، ایف آئی آر درج

328
سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف کاروائی میں سوئی سدرن کی ٹیم لیاقت آباد میں پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ کے مختلف مناظر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ جہاں پر گیس میٹر میں ٹیمپرنگ کر کہ گیس چوری کی جا رہی تھی۔ ایس ایس جی سی کاؤنٹر گیس تھیفٹ ٹیم نے ایس ایس جی سی پولیس کے ہمراہ لیاقت آباد میں چھارا مارا جہان پر روزانہ کے حساب سے 300 سی ایف ٹی چوری کی جا رہی تھی۔ میٹر ٹمپرنگ کے الزام میں ملزم قیصر عباس ولدخورشید احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ ایس ایس جی سی ٹیم نے چوری والی گیس لائین کو منقطع کردیا۔ چوری شدہ گیس سے کمپنی کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو رہا تھا۔ایس ایس جی سی نے گیس چوری کے واقعات کے خلاف کارروائی کے عزم کو دہرایا ہے،



اس حوالے سے ضرورت پڑنے پر ایس ایس جی سی کی چھاپہ مارٹیموں سندھ رینجرز کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں واضح رہے کہ یہ کارروائی قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے( گیس تھیفٹ کنٹرول اینڈ ریکوری) ایکٹ2016 تحت کی جارہی ہے۔ جس کے تحت گیس چوری یوٹیلیٹی عدالتیں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔