سوسائٹی برادرفٹبال ٹورنامنٹ‘3کلب کامیاب‘اگلے مرحلے میں داخل 

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوسائٹی برادرز فٹبال کلب کیماڑی کے زیراہتمام کے پی ٹی اسٹیڈیم میں جاری فخر کراچی آصف خان امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ان میچوں میں تاج مسلم لیاری نے سبحانی اسٹار ویسٹ کو 2-0سے ، اصلا ح بلوچ نے کلفٹن شاہین کو 2-1سے اور پھول پتی بلوچ نے مبارک ولیج یونائیٹڈ کوپنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی۔