احمد شہزاد زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 23 ویں بلے باز بن گئے

215

لاہور(جسارت نیوز)پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیوی بلے باز روز ٹیلر کو رنزوں کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا، احمد شہزاد زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 23 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے ورلڈ الیون کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 89 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، شہزاد نے 51 میچز میں 1304 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ٹیلر نے 1256 رنز بنا رکھے تھے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔