اسلام آباد (جسارت نیوز) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد فٹ سال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری عدنان ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں اسلام آبادکے 16 پرائیویٹ اسکولز کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔