اسلام آباد (جسارت نیوز)ایشین انڈور اور مارشل آرٹس گیمزآج سے اشک آباد، ترکمانستان میں شروع ہوگی، جس میں پاکستان کا 119 رکنی دستہ میں شرکت کرے گا جس میں 62 ایشیائی ممالک کے مردوخواتین ایتھلیٹس مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، میگا ایونٹ 17 سے 27 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان ایتھلیٹکس، بلیئرڈ اسپورٹس، جو جٹسو، سوئمنگ، تائیکوانڈو ، ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور بیلٹ ریسلنگ مقابلوں میں طلائی تمغوں کے حصول کیلییقسمت آزمائی کرے گا، ایتھلیٹکس ایونٹ میں 14، بلیئرڈ سپورٹس میں 4کھلاڑی شامل ہیں۔، جو جٹسو میں 16، سوئمنگ میں 10، تائیکوانڈو میں 12، ٹینس میں 7، ویٹ لفٹنگ میں 5، ریسلنگ میں 9 اور بیلٹ ریسلنگ میں 30 پاکستانی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جبکہ 12 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔