***۔۔۔ رحیم یار خان کی مختصر خبریں ۔۔۔***

289

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)اندھیر نگری چوپٹ راج ملکیتی اراضی ایک مرلہ بھی نہیں محکمہ انہار نے غریب ریڑھی بان پر موگہ توڑکر پانی چوری کرنے کا مقدمہ در ج کروادیا محنت کش کا گرفتاری کے موقع پر واویلہ ۔ سب انجینئر آدم والی مائنر محمد انجم شاہین نے اقبال آباد پولیس کو بھجوائے جانے والے اپنے تحریری مراسلہ میں بیان کیا کہ اسے میٹ صالح محمداور بیلدار ظہور احمد نے اطلاع دی کہ وہ موضع واہی شا ہ محمد گری مائنر کی معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی دوران انہوں نے دیکھا کہ اسی علاقہ کارہائشی اشفاق احمد ولد بخت علی دانستہ طور پر سرکاری موگہ کو کٹ لگا کر اپنے رقبہ کو چوری شدہ پانی سے سیراب کرنے میں مصروف ہے جو انہیں دیکھ کر موقع سے فرارہوگیا جس پر پولیس نے اشفاق احمد کے خلاف سرکاری موگہ توڑ کر پانی چوری کرنے کا مقدمہ درج سب انجینئر کی مدعیت میں درج کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اشفاق احمد ریڑھی بان ہے اور اس کا پورے علاقہ میں ایک مرلہ بھی ملکیتی اراضی نہ ہے جس پر سب انجینئر محمد انجم شاہین سے رابطہ کیا گیا اور درج مقدمہ بارے معلومات حاصل کی گئی تو موصول اپنی ہی مدعیت میں درج کیے گئے پانی چوری کے مقدمہ کی وضاحت کرنے اور درج مقدمہ کے ملزم کو ریڑھی بان ہونے پر از خود ششدر رہ گیا اور ٹال مٹول کرتے ہوئے رابطہ منقطع کردیا



**رفع حاجت کیلیے فصل کماد میں جانے والے55سالہ شخص کی نعش برآمد پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔ گزشتہ روز موضع علی مردان کارہائشی55سالہ محمد ابرارعرف نتھو اپنے گھر کی نزدیکی فصل کماد میں رفع حاجت کیلیے گیا اور پھرگھنٹوں واپس نہ آیا جس پر ورثاء کو تشویش لاحق ہوئی تلاش کرنے پر 55سالہ محمدابرار کی نعش فصل کماد میں پڑی ہوئی گئی جس پر ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مردہ پائے جانے والے محمد ابرار کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہ ہیں تاہم پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردی **چھٹی کے روز ڈپٹی کمشنر سے میٹنگ کیلیے پابند کی جانے والی درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا گھنٹوں انتظار کے باوجود میٹنگ کیلیے افسران کے نہ آنے پر احتجاج آئندہ چھٹی کے روز رکھی جانے والی میٹنگ اور اضافی ڈیوٹی دینے سے صاف انکا ر ۔ گزشتہ روز لیڈی ورکرز ہیلتھ ایسوسی ایشن کی صدر فرحت جبیں کی قیادت میں در جنوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کی صدر فرحت جبیں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں چھٹی کے روز ای ڈی او ہیلتھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے میٹنگ کیلیے پابند کیا گیا تھا تاہم 6گھنٹے سے زائد انتظار کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ای ڈی او ہیلتھ سمیت کوئی بھی افسر میٹنگ کیلیے نہ آیا جس پر احتجاج ہی آخری رستہ تھا ایسوسی ایشن کی صدر نے احتجاج کے دوران واضح کیا کہ آئندہ چھٹی کے روز منعقد کی جانے والی میٹنگ اور کسی بھی قسم کی اضافی ڈیوٹی سرانجام نہیں دی جائے گی



اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے نعرہ بازی بھی کی اور پر امن طور پر منتشر ہوگئیں**گرمی کی دوبارہ آجانے والی لہر کے باعث بے ہوش ہوجانے والا55سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا ۔ گزشتہ روز گرمی کی دوبارہ آجانے والی لہر کے نتیجہ میں کوٹسمابہ کا رہائشی 55سالہ اصغر گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 55سالہ اصغر بے ہوشی کی حالت میں ہی دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ نے نعش تدفین کیلیے ورثاء کے حوالے کردی** رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں چوری کی5وارداتوں میں ملزمان ہزار وں روپے مالیت کے موٹرسائیکل، درخت، کبوتر،موبائل فون ونقدی چراکر فرارہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ چوری کی پہلی واردات موضع بوڑرہ کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں2ملزمان اسحاق وغیرہ اس کے کبوتر مالیت20ہزارروپے چراکرفرار ہوگئے، دوسری واردات چک69این پی کے رہائشی عبدالاحد کے ساتھ پیش آئی جہاں8ملزمان زاہد وغیرہ اس کے رقبہ سے درخت مالیت 2لاکھ روپے چراکرفرارہوگئے، تیسری واردات چنن بیکری کے رہائشی نعیم اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں 2ملزمان مختار احمد وغیرہ اس کے دوکان سے موبائل فون ونقدی مالیت22 ہزار روپے چراکرفرار ہوگئے، چوتھی وار دات جناح کمپلیکس کے رہائشی محبوب احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان اس کا موٹرسائیکل مالیت 63 ہزار 500روپے چراکرفرار ہو گئے جبکہ چوری کی پانچویں واردات کچی منڈی کے رہائشی منظور احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان اس کا موٹرسائیکل مالیت 20ہزار روپے اس کے دوکان کے باہر سے چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی



**رحیم یار خان اور اس کے نواحی علاقوں میں خواتین کے اغواء کا سلسلہ بدستور جاری مزید2خواتین کو اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا پولیس نے مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ۔ خواتین کے اغواء کی پہلی واردات گلور مسو خان کے رہائشی شاہد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں4ملزمان نازک وغیرہ اس کی بیوی شکیلہ کو دن دیہاڑے اغواء کرکے فرارہوگئے، دوسری واردات راجن پور کے رہائشی راشد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 9ملزمان عامر وغیرہ اس کی بیوی ہیراکو اغواء کرکے فرارہوگئے پولیس نے اغواء کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی**پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مزید100لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاری اڈا اور حبیب کالونی میں چھاپے مارکر ملزم معروف سے50 لیٹر شراب جبکہ ملزم ساجد علی سے 50لیٹرشراب برآمد کرلی بعد ازاں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ** پابندی کے باوجود ڈیک پر اونچی آواز میں گانے چلانے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ۔ گزشتہ رو ز پولیس کو اطلاع ملی کہ سنجر پور کے نزدیک ملزم علی فیض کوڈو گلی میں اونچی آواز میں ڈیک پر گانے چلارہا ہے جس پر پولیس نے مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مارکر ملزم علی فیض کوڈو کو حر است میں لے کر ڈیک قبضہ میں لے لیا بعد ازاں پولیس نے ملزم کے خلاف ساؤنڈ سسٹم کے تحت کے مقدمہ درج کرکے کارروائی شرو ع کردی۔