سولہ رکنی اسوا فٹ بال اکیڈمی ٹیم کا اعلان 

207

اسلام آباد (جسارت نیوز) 16 رکنی اسو افٹ بال اکیڈمی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا،اسلام آباد اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد کے مطابق منتخب ٹیم لوئر دیر میں چرچل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی یہ ٹورنامنٹ 22 ستمبر سے شروع ہوگا۔، انہوٓں نے کہا کہ اسوا فٹ بال ٹیم کے فائنل ٹرائلز(آج) اتوار پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے، جس میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ودود خان ، افنان قریشی ، وہاب، سمیع، ابراہیم، اسماعیل، عاصم، احمد ، ریاض خان، لطیف خان، عمر عباس، فیضان، علی، صدیق الرحمن، عتیق اعوان، اسامہ اعظم، حسنین احمد، اسد احمدتنویر، وقاض اور فیصل رفیق شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز صدیق بنگش اور عثمان یامین تربیت دے رہے ہیں ۔