شعیب ملک کی احمد شہزاد کو مبارکباد وعدہ پورا کردیا

277

لاہور(جسارت نیوز ) پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان شاندار اننگز کھیلنے پر شعیب ملک نے احمد شہزاد کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپنا وعدہ پورا کردیا آپ کی اچھی اننگز میری نصیحت کی وجہ سے تھی۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شعیب ملک نے احمد شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد شہزاد ، تسی گریٹ ای نہیں بلکہ چھا گئے او ‘احمد شہزاد آپ گریٹ ہی نہیں بلکہ چھا گئے ہیں .مجھے اور آپ کو علم ہے کہ میں نے آپ کو کہا تھا کہ اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں احمد شہزاد نے شعیب ملک کو مبارکباد پیش کی تھی جس کے جواب میں شعیب ملک نے احمد شہزاد کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ بھی اچھی کارکردگی دکھائیں تاکہ میں آپ کو مبارکباد پیش کر سکوں۔ احمد شہزاد کی مبارکباد دینے پر شعیب ملک نے ا ن سے بھی اچھی کارکردگی دکھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔