لاہور (جسارت نیوز) ورلڈ الیون کے کوچ اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں۔ورلڈ الیون کی ٹیم دورہ پاکستان کے بعد واپس رورانہ ہوچکی ہے لیکن اس ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور اپنی بھائی گرانٹ فلاور کی دعوت پر ایک روز لاہور میں ہی رکے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاورنے کہا دیکھنے آیا تھا کہ میرا بھائی گرانٹ یہاں اتنا خوش کیوں ہے، میں بھی اب دوبارہ پاکستان آنا چاہوں گا لیکن کس مقصد کے لیے یہ پتا نہیں۔اینڈی فلاور نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے کھانے بہت اچھے ہیں جنہیں کھاکر میرا پیٹ بھی بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں، جن میں السلام علیکم، شکریہ اور پاکستان زندہ آباد کے الفاظ سیکھ چکا ہوں۔ورلڈ الیون کے آئندہ دورے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دوبارہ دورہ پاکستان کا فیصلہ آئی سی سی کرے گی ۔